کرم میں 100 بچوں کی اموات غلط خبر ہے: بیرسٹر سیف

 عوام سےاپیل ہے کہ ایسی من گھڑت اور بےبنیاد خبروں پر یقین نہ کریں:مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

Dec 26, 2024 | 09:41:AM
کرم میں 100 بچوں کی اموات غلط خبر ہے: بیرسٹر سیف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی اموات کی خبر کو من گھڑت قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ  تمام ضروری ادویات روزانہ کی بنیاد پر کرم پہنچائی جا رہی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ایسی من گھڑت اور بےبنیاد خبروں پر یقین نہ کریں،انھوں نے مزید کہا کہ کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے پارا چنار میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے قبائل کے درمیان تصادم جاری ہے جس  دوران   100 سے زائد ہلاکتوں کی خبریں سامنے آچکی ہیں جبکہ کشیدہ حالات کے باعث گزشتہ ڈھائی ماہ سے ضلع کے تمام چھوٹے بڑے راستے بند ہیں۔

تحصیل چیئرمین اپرکرم آغا مزمل نے دعویٰ کیا تھا کہ راستوں کی بندش کے باعث شہری خوراک و علاج سے محروم ہیں، علاج کی سہولیات نہ ملنے سے 100 سے زائد بچے دم توڑ چکے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں: انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانے والوں  کاشکریہ اداکرینگے، شیخ وقاص اکرم