اسرائیلی بربریت جاری ، 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید

Dec 26, 2024 | 10:09:AM
اسرائیلی بربریت جاری ، 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیل کی فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری،40 فلسطینی شہید کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سفاک اسرائیل فورسز نے غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر دیا، اسرائیلی فورسز کے حملے میں چوبیس گھنٹے کےدوران چالیس فلسطینی شہید ہوگئے، مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز کےحملے میں آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کی سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں، حماس نے اسرائیل کی نئی شرائط ماننے سے انکار رکر دیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حماس پر طے شدہ باتوں سےپیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔