فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں نے باڈی کیمز کا استعمال شروع کر دیا

Dec 26, 2024 | 11:31:AM

(24 نیوز)پنجاب کے شہر فیصل آباد میں  پولیس اہلکاروں نے گشت اور تفتیش کے دوران باڈی کیمز کا استعمال شروع کر دیا۔

فیصل آباد پولیس کی جانب سے سپاٹ چیکنگ اور تفتیش کے دوران بیانات اور ثبوتوں کی ویڈیو ریکارڈ نگ کے لیے ملنے والے کیمروں کی آزمائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے،  آزمائشی طور پر  10 ڈولفن فورس سکواڈ اور 11 تفتیشی ٹیموں کو یہ کیمرے مہیا کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام  کے مطابق جدید دور کے ساتھ ساتھ یہ افسران بالا کا اقدام ہے، جو باڈی کیم ہمیں دیے گئے ہیں ان کے ذریعے جب ہم کسی گاڑی یا بائیک کو سرچ کرتے ہیں تو  اس میں ویڈیو ریکارڈنگ ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:گوجرانوالہ میں یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار 

پولیس حکام کا کہنا ہے وردیوں سے منسلک کیمرے اہلکاروں کی کارکردگی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت ریکارڈ کریں گے جن سے تفتیش کا معیار  بہتر ہو گا،فیصل آباد پولیس کو ملنے والے 21باڈی کیمز کی آزمائشی افادیت کے نتائج سامنے آنے پر ان کے استعمال کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

مزیدخبریں