پاک ترکیہ لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے بُرے وقت کی محتاج نہیں، عطاء تارڑ

Dec 26, 2024 | 12:18:PM
پاک ترکیہ لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے بُرے وقت کی محتاج نہیں، عطاء تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے بُرے وقت کی محتاج نہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاحتی شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی رابطوں وتبادلوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، ثقافتی تعاون کے فروغ کیلئے عوامی رابطوں کو بڑھانا ہوگا، پاکستان اورترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکیہ کے تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، دونوں ملکوں کےعوام ایک دوسرے سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں نے باڈی کیمز کا استعمال شروع کر دیا

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی لازوال دوستی سرحدوں یا اچھے برے وقت کی محتاج نہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہت سی قدریں مشترک ہیں، دونوں ممالک ثقافت اورمذہب کے ذریعے بھی ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔