گنّے کی کرشنگ کے باوجود چینی مہنگی ہوگئی
چینی مہنگی ہونے کی وجہ سٹے باز ہیں،حکومت سٹے بازوں کو لگام دے،تاجر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کاوش میمن)گنّے کی کرشنگ کے باوجود چینی کی قیمتیں بڑھنے لگیں اورہول سیل میں چینی ایک روپے فی کلومہنگی ہوگئی۔
گنّے کی کرشنگ کے باوجود چینی کی قیمتیں بڑھنے لگیں اورہول سیل میں چینی 128 روپے فی کلوتک پہنچ گئی,چینی کی بوری 6ہزار 350 سے بڑھ کر 6ہزار 400 روپے کی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے بنگلہ دیش ہزار سے زائد کنٹینرز کی پہلی ترسیل مکمل
تاجرشعیب کااس حوالے سے کہناہے کہ چینی مہنگی ہونے کی وجہ سٹے باز ہیں،حکومت کوچاہیے کہ وہ سٹے بازوں کو لگام دے ۔