کریتی سینن کی نئی تصاویر،کبیرباہیا سے تعلقات کی افواہیں پھر زور پکڑگئیں
دونوں کے درمیان کافی وقت سے سنجیدہ رشتہ قائم ہے, باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی نئی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ تعلقات کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ کریتی سینن اور 25 سالہ بھارتی نژاد بزنس مین کبیر باہیا کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ دونوں کے تعلقات ڈیٹنگ کے مرحلے میں ہیں،اس مرتبہ دونوں کرسمس کے موقع پر بھی ساتھ تھے اور دونوں نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
کریتی سینن اورکبیرباہیا کی تصاویرسامنے آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ اداکارہ کریتی سینن کبیر باہیا کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی کریتی سینن اور کبیر باہیا کو کئی مرتبہ غیر ملکی مقامات پر ایک ساتھ چھٹیاں مناتے دیکھا گیا ہے،کبیر باہیا کو کئی خاص مواقع پر کریتی سینن کے خاندان کے ساتھ بھی دیکھا جا چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال یونان میں اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر سامنے آنے والی تصویر میں کبیر باہیا کو دیکھے جانے کے بعد ان دونوں کے تعلقات کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا،دونوں کے درمیان اب کافی وقت سے سنجیدہ رشتہ قائم ہے تاہم دونوں نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ۔
اطلاعات کے مطابق کریتی سینن اور کبیر باہیا کی جانب سے اپنے رشتے کو لے کر کسی قسم کا اعلان نہ کرنے کی وجہ دونوں کے اہلِخانہ ہیں جنہوں نے ابھی تک اس رشتے سے متعلق کوئی منظوری نہیں دی ۔