آسٹریلوی اوپنر کو کندھا مارنے پر ویرات کوہلی کو جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنا مہنگا پڑگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا، ویرات کوہلی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے
واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا۔