ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی ہوگی، چیئرمین ایف بی آر کا دو ٹوک اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر مملکت علی پرویز ملک اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا ہم نے ایک لاکھ 90 ہزار افراد کو نوٹس دیے، 38 ہزارافراد نے 37کروڑ 70 لاکھ ٹیکس ریٹرن جمع کرایا، جنہوں نے ریٹرن جمع نہیں کرایا ٹیکس نہیں دیا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
چئیرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکس گیپ سات ہزار ایک سو ارب روپے اور انکم ٹیکس گیپ 2400 ارب روپے ہے، انواسئنگ کا عمل ڈیجیٹائز کر رہے ہیں، فوکس ٹاپ 5 فیصد لوگ ہیں، براہ راست شوگر ملوں کو دیکھ رہے ہیں، پنجاب میں فیک یا فلائنگ انوائس پر کئی ملیں پکڑی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : دماغی خلیوں پر خلا کے اثرات نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے ٹیکس سسٹم کو مستقل بنیادوں پر ٹھیک کرنا ہے ، مجموعی طور پر 71 ارب روپے کا مزید ٹیکس کا پوٹینشل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی میں ٹیکنالوجی بہت اہم ہے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے نظام میں شفافیت لانا ہوگی، ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں انسانی مداخلت کم کی جا رہی ہے۔
وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ شراکت داری بھی رکھنی ہے، بانی پی ٹی آئی والی نہیں معیاری معاشی گروتھ چاہیے۔