حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا،عمران خان کا اعتراف

Dec 26, 2024 | 16:44:PM
حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا،عمران خان کا اعتراف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف  کے بانی عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیشی کے دوران صحافیوں نے عمران خان سے سوالات کئے،اس دوران  ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ تسلیم کر رہے ہیں کہ حکومت نے معیشت کو استحکام دیا ہے؟اس کاجواب دیتے ہوئے عمران خان نے تسلیم کیا کہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ معیشت مستحکم ہونے سے دیوالہ ہونے سے بچ گئی ہے لیکن ترقی نہیں ہوئی۔