انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی 

Dec 26, 2024 | 18:41:PM

(ایاز رانا)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 10پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.47 روپے سے کم ہوکر 278.37 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 11 پیسے کمی سے 279.40 روپےکا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 12 پیسے اضافے سے 289.80 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 6 پیسے کمی سے 349.75 روپے ،یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 76.05 روپے ، سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 74.30 روپے کا ہوگیا۔

ادھرسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا،100 انڈیکس میں 1991 پوانٹس کی مندی سے بندہوا ،100 انڈیکس 1لاکھ 10 ہزار 423 کی سطح بند ہوا ،آج 33ارب روپے مالیت کے 62کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا 5 ہزار کا نوٹ بند ہورہا ہے؟سینیٹ سے اہم خبر آ گئی

مزیدخبریں