(اشرف خان) او جی ڈی سی ایل (آئیل اینڈ آئل ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) نے پساکی 5 کنووں سے خام تیل کی پیداوار میں 87فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر اس پیشرفت کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پساکی 5 کنووں پر مصنوعی لفٹ سسٹم (Artificial Lift System) کی تنصیب کے لیے ایک رگ نصب کی گئی ہے جس کے نتیجے میں خام تیل کی پیداوار میں 87 فیصد اضافہ ہوا ہے،اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے سندھ کے ضلع حیدرآباد میں پساکی 5 کنووں سے پیداوار بڑھانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
اس سے پہلے پساکی 5 کنوے سے روزانہ 480 بیرل خام تیل کی پیداوار مل رہی تھی جبکہ اب اس پیداوار میں اضافہ ہو کر 900 بیرل یومیہ تک پہنچ گیا ہے،او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے سپلائی میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دیدی