ہم کوئی غلام ہیں جو کسی کے کہنے پر عمران کو ریلیف دیں،منظور وسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہاہے کہ جو پہلے کہتا تھا ہم کوئی غلام ہیں اب امریکا کو مداخلت کرنے کیلئے اپیل کر رہا ہے، ہم بھی غلام نہیں کہ کس کے کہنے پر تمہیں ریلیف دیں گے کیسز تو چلیں گے۔
کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہاکہ باتیں ہونی چاہئیں پر باتوں کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ صرف آپ ریلیز ہوں،ہم نہیں چاہتے کہ جمہوریت کو نقصان ہو ہم نہیں چاہتے کہ باتیں نہ ہوں، باتوں سے ریلیف نہیں ملے گا عدالت اور کیسز پر فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہی روز میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ
پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ باتیں بھی ہوتی رہیں کیسز بھی چلتے رہیں اور عدالت حق کا فاصلہ کرے گی،ہم کسی چور دروازے سے نہیں آتے ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ آئندہ وزير اعظم چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہونگے، ماضی کی طرح اس سال بھی کوٹ ڈیجی سے گڑھی خدا بخش بھٹو کو جلوس نکلیں گے، کل 27 دسمبر کو ہالار وسان کی قیادت میں تاریخی قافلہ کوٹ ڈیجی سے نکلے گا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا 5 ہزار کا نوٹ بند ہورہا ہے؟سینیٹ سے اہم خبر آ گئی