انسٹاگرام انفلوئنسر کی پراسرار موت، آخری پوسٹ نے مداحوں کو جذباتی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی معروف انسٹاگرام انفلوئنسر اور فری لانس ریڈیو جوکی سمیرن سنگھ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ہیں اور پولیس نے واقعے کو ممکنہ خودکشی قرار دیا ہے۔
25 سالہ سمیرن سنگھ جنہیں انسٹاگرام پر تقریباً 7 لاکھ فالوورز کی جانب سے "جموں کی دھڑکن" کے نام سے جانا جاتا تھا نے آخری بار 13 دسمبر کو ایک رییل پوسٹ کی تھی۔
پولیس کے مطابق ان کے ایک دوست نے فوراً پولیس کو اطلاع دی،لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سمیرن کی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں ان کا پیغام تھا: "بس ایک لڑکی، جس کی ہنسی کبھی ختم نہ ہو اور اس کا گاؤن، ساحل پر قبضہ جماتے ہوئے۔" یہ الفاظ ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے جذباتی یادگار بن گئے ہیں۔
سمیرن اپنی منفرد آواز، شاندار شخصیت، اور جموں و کشمیر کے حوالے سے مثبت پیغام رسانی کے لیے جانی جاتی تھیں۔ ان کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیارا ایڈوانی کیساتھ نازیبا حرکت،ورون دھون نے الزامات پر خاموشی توڑ دی