حکومت نے گوادر ایئر پورٹ کو قانونی طور پر بین الاقوامی ایئر پورٹ ڈکلیئر کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم ) وفاقی حکومت نے گوادر ایئر پورٹ کو قانونی طور پر بین الاقوامی ایئر پورٹ ڈکلیئر کردیا۔
اب گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مسافر بیرون ملک سفر کرسکیں گے،بیرون ملک سے مسافر گوادر ایئر پورٹ پر اتر سکیں گے ،اشیاء کی ترسیل بھی ہوسکے گی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،سیکشن دس کے تحت جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کی آمد و رفت اور اشیاء کی آمد و رفت و کلیئرنس کو قانونی قرار دیا گیا،گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آنے والا سامان کی کسٹمز حکام اسیسمنٹ اور کلیئرنس کریں گے،مسافر بھی اس ائیر پورٹ سے بیرون ملک اور بیرون سے گوادر ایئر پورٹ پر آسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل کا پسپا کی 5 کنووں سے خام تیل کی پیداوار میں87 فیصد اضافے کا اعلان