مارٹن گپٹل نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیوزی لینڈ کے اوپنر بیٹسمین مارٹن گپٹل نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں 8 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مارٹن گپٹل جو کافی عرصہ کے بعد فارم میں واپس آئے ہیں، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دلچسپ مقابلے میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے میدان کے چاروں طرف زبردست چوکے چھکے لگائے اور انہوں نے اپنی زبردست اننگز سے روہت شرما کو سب سے زیادہ چھکے لگانے کے معاملے میں پیچھے چھوڑدیا۔گپٹل بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں اور انہوں نے اس معاملے میں بھارت کے اوپننگ بلے باز روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گپٹل نے 50 گیندوں میں 97 رن کی اننگز کھیل اور اس دوران انہوں6چوکے اور8 زبردست چھکے لگائے۔