مودی کے دیش میں مہنگا پٹرول ، وزیراعلیٰ سکوٹر پر دفتر پہنچیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر انوکھے انداز سے احتجاج کیا ہے۔وہ اپنی کار پر سوار نہ ہوئیں بلکہ سکوٹر پر سوار ہو کر وزیر اعلیٰ کے دفتر پہنچیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کا سکوٹر صوبائی وزیر فریاد حکیم چلا رہے تھا جبکہ چیف منسٹر انکے پچھے بیٹھی تھی- یہ معمولی سکوٹر نہیں بلکہ بیٹری سے چلنے والا گرین سکوٹر تھا- اس دوران ہیلمیٹ پہنی ممتا بینرجی منہ پر ماسک لگائی ہوئی تھی اور گلے میں ایک پٹہ لٹکا رکھا تھا-
पश्चिम बंगाल की मुख्यमंत्री ममता बनर्जी (@MamataOfficial) ने की इलेक्ट्रिक स्कूटर की सवारी, पेट्रोल-डीजल के बढ़ती कीमतों के खिलाफ़ किया अनूठा विरोध प्रदर्शन
— NDTV India (@ndtvindia) February 25, 2021
पूरी ख़बरः https://t.co/7OjfO33h8s pic.twitter.com/yfqg5wx3js
اس پٹے پر انگریزی میں لکھا تھا کہ’’ آپکے منہ میں کیا ہے، پٹرول کی قیمت بڑھانا، ڈیزل کی قیمت بڑھانا اور گیس کی قیمت بڑھانا‘‘ وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کے سکوٹر پر دفتر جانے کا پورا پروگرام سوشل میڈیا پر لائیو نشر کیا گیا-