محبوبہ مفتی نے پاک بھارت ڈی جی ایم او بات چیت خوش آئند قرار  دیدی

Feb 26, 2021 | 11:35:AM

(24 نیوز)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈائریکٹرز جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) سطح کی بات چیت شروع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر اور سرحدوں پر جاری تشدد کو روکنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہی واحد ذریعہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اس پیش رفت کے رد عمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’یہ ایک بہت بڑی پیش رفت ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے پر عمل پیرا ہونے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ جموں وکشمیر اور سرحدوں کے آر پار تشدد کو روکنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ہی واحد ذریعہ ہے‘۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک نے ڈی جی ایم او سطح کی بات چیت کے دوران لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ اس سے متصل سبھی سیکٹروں میں 24 اور 25 فروری کی شب سے جنگ بندی اور دیگر سمجھوتوں پر عمل کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں