(24نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے7پیسے اضافے کی تجویز دی ہے، جس کی سمری پیڑولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97 پیسے جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے تاہم وزارت خزانہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔