(24 نیوز) سینٹ ویڈیو لیک سکینڈل پر حکومتی کمیٹی نے کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونیوالے سینٹرز کو طلب کر لیا۔ ویڈیو میں نظر آنیوالے ممبران اسمبلی کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نوٹسز سینٹر روبینہ خالد، پہرہ مند تنگی، دلاور خان اور مشتاق احمد خان کو بھیجے گئے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ارکان وضاحت دیں کے پارٹی ووٹ نہ ہونے کے باوجود وہ سینٹر کیسے منتخب ہوئے ؟ سات دن میں تحریری طور پر یا کمیٹی پیش ہو کر مؤقف دیں، سینٹر وضاحت کریں کہ وہ ووٹوں کی خریدو فروخت میں ملوث تو نہیں۔