وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ، پانچ ممبر غائب

Feb 26, 2021 | 17:54:PM

(24 نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے پی ٹی آئی ممبران صوبائی اسمبلی کیلئے ظہرانہ دیا گیا جس میں پانچ ممبران اسمبلی مختلف بہانے بنا کر ظہرانے میں شریک  نہ کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں ممبران صوبائی اسمبلی کے علاوہ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق عنی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے شرکت کی لیکن پانج ممبران اسمبلی طبعیت کی ناسازی، گھر میں بیماری اور دیگر ناگزیر وجوہات کی بنا پر ظہرانے میں شریک نہ ہو ئے۔
 ذرائع کے مطابق شرکت نہ کر سکنے والے ممبران صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلی سے رابطہ کرکے ان سے باقاعدہ اجازت لی تھی۔ سینٹ انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار بھی ظہرانے میں شریک ہوئے، ممبران صوبائی اسمبلی کو سینٹ انتخابات کیلئے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔
ممبران صوبائی اسمبلی کو انتخابی ہال میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید بھی کی گئی۔ نئے ممبران اسمبلی کو سینٹ انتخابات کے طریقہ کار پر باقاعدہ تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
ظہرانے کے موقع وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم انتخابات میں مکمل شفافیت کے علمبردار ہیں اور انشا اللہ سینٹ انتخابات میں ہم اپنی تمام نشستیں جیتیں گے۔

مزیدخبریں