حفیظ شیخ کون ہیں؟ کس طرح لائے گئے؟ان کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، سابق گورنر نے کچا چٹھاکھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ حفیظ شیخ پی ٹی آئی کے رکن نہیں، انہوں نے رکنیت کا فارم بھی نہیں بھرا، ان کی گاڑی پرپاکستان کا جھنڈا لگتا ہے تو وہ پاکستان آتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سینٹ الیکشن میں عبدالحفیظ شیخ کی نامزدگی پر سوالات اٹھا دیئے۔پریس کانفرنس میں محمد زبیر نے کہا کہ حفیظ شیخ کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔انہیں کس نے بھجوایا اور کون لے کر آیا۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ حفیظ شیخ پی ٹی آئی کے تمام اثاثے بیرون ملک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے حکم کے باوجود پنجاب حکومت نے انتظامی افسر تبدیل نہیں کیا۔