مسلم لیگ ن کا چیئرمین نیب کےخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ 

Feb 26, 2021 | 19:21:PM

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے قومی احتساب بیورو(نیب)کے چیئرمین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا،لیگی کیپٹن (ر) صفدر نے اس ضمن میں نامور قانون دان میاں علی اشفاق کی خدمات حاصل کر لی۔
قانون دان میاں علی اشفاق نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کیخلاف ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست دے دی، متن میں کہاگیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی ای میرٹ کی بنیاد پر چیئرمین کے خلاف انکوائری کرائیں، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے اثاثہ جات جائیداد کا پتا لگا یا جائے،ڈی جی ایف آئی اے کو بھیجے گئے نوٹس میں کہاگیا ہے کہ جسٹس (ر)جاوید اقبال کے قریبی رشتی داروں کے نام پر ملکی اداروں میں رجسٹرڈ اثاثوں کی تلاش کی جائے۔

مزیدخبریں