پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات بڑھ گئے، گورنر عمران اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تحریک انصاف سندھ میں اختلافات عروج پر آگئے، پی ٹی آئی سندھ کے رہنماﺅں نے گورنر عمران اسماعیل کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اہم رہنماﺅں کا ڈیفنس کراچی میں گل محمد رند کی میزبانی میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں لیاقت جتوئی ، گل محمد رند ، اللہ بخش انڑ و دیگر رہنما شریک تحریک انصاف کے چیئرمین کو چھ نکاتی خط لکھ دیا گیا ۔
پی ٹی آئی رہنماﺅں نے خط میں لکھا ہے کہ گورنر سندھ مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں ،گورنر سندھ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی کا سندھ کی سیاست میں اثر رسوخ کم ہورہا ہے۔ لیاقت جتوئی کو دیا گیا شوکاز واپس لیا جائے۔