(24 نیوز)بھارتی بزنس مین مکیشن امبانی کے گھر انتیلیاکے باہر سے مشتبہ گاڑی برآمد ہوئی جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
تفصیلات کےمطابق مشتبہ گاڑی کی اطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کیا گیا جنہوں نے گاڑی کی تلاشی لی جس میں سے دھماکہ خیز مواد اور ایک خط برآمد ہوا۔ خط کے متن کو خفیہ رکھا گیا ہے تاہم اس کی بنیاد پر کسی بڑی کارروائی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ایس یو وی گاڑی کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے تاہم گاڑی سے متعدد جعلی نمبر پلیٹس بھی ملی ہیں۔
دوسری جانب مکیشن امبانی کے گھر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔