الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے تم نے چوری کی ہے،مریم نواز 

Feb 26, 2021 | 20:04:PM

(24نیوز) مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔ ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔


حکومت کی جانب سے این اے 75ڈسکہ کے ضمنی ا نتخابات بارے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے اعلا ن ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی! انشااللہ! ۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے!۔

مزیدخبریں