تعلیمی اسناد کی چیکنگ۔۔۔کے پی کے پولیس میں خوف و ہراس

Feb 26, 2021 | 20:06:PM

 (24نیوز) خیبر پختونخواپولیس کے اہلکاروں اور افسروں کے تعلیمی اسناد کی چھان بین شروع ہو گئی ہے ،پشاور تعلیمی بورڈ میں میٹرک اور ایف اے کے 500ڈگریوں جبکہ پشاور یونیورسٹی سمیت مختلف پشاور کی یونیورسٹیوں میں 300 ڈگریوں کی تصدیق کاکام شروع ہو گیا ہے۔
 خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کے تعلیمی اسناد کی چھان بین مارچ تک مکمل کی جائیگی جس کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائیگی۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے ساتھ منسلک مہمند ضلع ، چترال ، سمیت دیگر اضلاع کے اہلکاروں اور افسران کے تعلیمی اسناد کو پشاور تعلیمی بورڈ ارسال کرنے کی ہدایات کی ہے۔
 مردان تعلیمی بورڈ میں متعلقہ اضلاع ، بنوں تعلیمی بورڈ میں متعلقہ اضلاع ، ڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی بورڈ سے منسلک متعلقہ اضلاع کے اہلکاروں او رافسران کے تعلیمی اسناد کی چھان بین شروع ہو گئی ہے چھان بین کے باعث جعلی تعلیمی اسناد رکھنے والے پولیس اہلکاروں اور افسروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مزیدخبریں