ٹوئٹر کا صارفین کیلئے نئی سروس متعارف کروانے کا منصوبہ

Feb 26, 2021 | 20:07:PM

(24 نیوز)سبسکرپشن سروس کے تحت صارفین کو ہائی پروفائل اکاونٹس سے خاص مواد حاصل کرنے کے لیے ادائیگی کرنا ہو گی۔
ٹوئٹر ترجمان کے مطابق سبسکرپشن سروس ان کے اکانومک ماڈل کا حصہ ہے۔ایڈیئنس فنڈنگ اور سوپر فولوز سے کریئیٹرز اور پبلشرز کو صارفین کا پسندیدہ مواد تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
ٹوئٹر کی جانب سے اس منصوبے کا اعلان سالانہ سرمایہ کاری میٹنگ میں کیا گیا۔ٹوئٹر اس وقت اشتہاروں اور پروموٹڈ پوسٹس سے کمائی کرتا ہے جبکہ سوپر فولو سروس سے اس کے ریونیو میں اضافہ ہو گا۔

مزیدخبریں