پنجاب حکومت سستے گھروں کا منصوبہ شروع کرے گی، فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پنجاب میں لوکاسٹ ہائوسنگ پراجیکٹ کو لانچ کرنے جا رہے ہیں ،پنجاب کی 137 تحصیلوں میں ایک لوکاسٹ ہاﺅسنگ پراجیکٹ تعمیر کرنے جا رہے ہیں،50ہزار سے کم آمدنی والے افراد کو اس پراجیکٹ میں حصہ دار بنایا جائےگا،وفاقی حکومت 3 لاکھ روپے اس میں سبسڈی دیگی،گھر کی بنیادی قیمت11 لاکھ روپے رکھی گئی ہے،7 ہزار روپے کی قسط پر بے گھر افرادکو گھر کی سہولت دینے جا رہے ہیں ،کم سے کم لاگت میں 650 سیکوئرفٹ کا گھر بنایا جائیگا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آج ایک ایسے انقلابی منصوبے کا افتتاح کیا ہے،جدید منصوبے سے ہماری ڈیجیٹل ،اکنامک اوررہائشی ضروریات جڑی ہیں،منصوبے کو3فیز میں تقسیم کیاگیاہے،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جو اپنی مثال آپ ہیں،لاہورترقی کرے تو پنجاب ترقی کرے گا، پنجاب آگے بڑھے گا تو پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلے گا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ والٹن منصوبے سے معاشی سرگرمیوں کے ساتھ روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا،ہمیں اس وقت غریب ،مہنگائی اور بیروزگاری کے چیلنجز کاسامنا ہے،والٹن منصوبہ ان چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہو گا،اس منصوبے سے 1300 بلین فنڈز جنریٹ ہوں گے جبکہ6 ٹریلین کے قریب اہداف رکھے گئے ہیں ۔
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اس پراجیکٹ سے لاہور کی نبض جڑی ہوئی ہے،والٹن اکنامک منصوبے کے حوالے سے تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی،ماضی میں ایسے منصوبے بنائے گئے جو عوام پر بوجھ تھے،اورنج ٹرین جیسا منصوبہ اس وقت سفیدہاتھی کا روپ دھار چکا ہے،اورنج ٹرین کی مد میں کروڑوں روپے کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے،قرضوں کی واپسی کیلئے پھر قرضے لینے پڑیں گے،انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کے منصوبے شروع کررہی ہے،گراس روٹ لیول کی قیادت قوم کا اثاثہ ہوتی ہے،لوکل گورنمنٹ سسٹم کے حوالے سے پرپوزلز وزیراعظم کے سامنے رکھی گئیں ،ٹاﺅن، میونسپل سمیت مختلف کمیٹیوں میں شفافیت لانے کی ضرورت ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ رشوت کا سب سے بڑا سسٹم پٹواری کلچر ہے،فردسنٹرز کو 100 فیصد کرپشن فری نہیں کر سکے ہیں ،700 کے قریب سنٹرز کو براہ راست فرد کے ساتھ جوڑنے جا رہے ہیں ،ان سنٹرز کو نادراکے ساتھ منسلک کریں گے،جن جگہوں پر نادراسنٹرز ہوں گے وہاں سے فردحاصل کی جاسکے گی ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے حکومت پنجاب کے عوامی منصوبوں پراطمینان کااظہار کیا،وزیراعظم نے مارکیٹ کمیٹیوں کے متبادل نظام کو فوری رائج کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔