سینیٹ الیکشن، گورنر ہاﺅس اجلاس میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ارکان میں تلخ کلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)گورنر ہاؤس سندھ میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے ہونے والے اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ارکان کے درمیان الیکشن کمیشن کے باہر فیصل سبزواری کے بیان کے حوالے سے تلخی ہو گئی۔
ارسلان تاج نے کہاکہ سینٹ الیکشن سر پر ہے اتحادی ہمارے خلاف بیان دے رہے ہیں، ہماری اتحادی جماعت نے این اے 239 کی الیکشن کمیشن میں داخل پٹیشن کے حوالے سے بیان دیا، ارسلان تاج نے کہاکہ بیان سے پی ٹی آئی ارکان کی دل آزاری ہوئی،یہ وقت پیپلز کیخلاف بیانات اور سینٹ انتخابات پہ توجہ دینے کا ہے ۔
ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے کہاکہ ہمارا تحریک انصاف سے نو نکاتی مطالبات پر اتحاد ہے ،ہمیں اپنے بہت سے معاملات دیکھنے ہوتے ہیں،پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ آپکا وفاق سے معاہدہ ہوگا کہنے کو ہمارے پاس بھی بہت کچھ ہے لیکن بات دور تک چلی جائے گی، سب کےلئے بہتر ہوگا کہ تین مارچ کے انتخابات پہ توجہ مرکوز رکھیں ۔
اجلاس میں فیصل واؤ ڈا اور سیف اللہ ابڑو بھی شریک ہوئی،ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے کہاکہ ارکان صوبائی اسمبلی اچھے انداز میں اپنے امیدواروں کو کامیابی دلائیں۔