(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر تقریب کے شرکا کو تالیاں بجانا پڑگئیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کا سنگ بنیا د رکھا اور تقریب سے بھی خطاب کیا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کے دوران شرکا کو منصوبے کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے زور دے کر بتایا کہ اس منصوبے سے پہلے فیز میں 1300ارب روپے کے وسائل پیدا ہوں گے جبکہ منصوبے کی مجموعی طو رپر 6ہزار ارب روپے کی کمرشل ویلیو ہے ۔
اس پر شرکا کی جانب سے کوئی رد عمل نہ آنے پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ”لگتا ہے آپ سوئے ہوئے ہیں ، 6ہزار ارب روپے کے ذکر پر بھی تالیاں نہیں بجائی گئیں “، جس پر شرکاءنے بھرپور تالیاں بجائیں اور پنڈال میں قہقہے بھی بلند ہوئے ۔
6ہزار ارب کے ذکر پر خاموشی۔۔لگتا ہے آپ سوئے ہوئے ہیں ، عمران کے جملے پر قہقہے، تالیاں
Feb 26, 2021 | 21:42:PM