خواجہ سرا کو برہنہ کرکےتشدد کرنیوالے ملزم کو قید و جرمانہ

Feb 26, 2021 | 21:48:PM

(24 نیوز)عدالت نے خواجہ سرا کو اغوا کے بعد برہنہ کرکے تشدد کرنیوالے ملزم اسرار کو قید وجرمانہ کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی نے خواجہ سرا کے اغوا اور رقم چھننے میں ملوث ملزم اسرار کو سات سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔
 2020 میں مجرم اسرار کی خواجہ سراﺅں کے ڈھیرے پر اسلحے کے زور پر تشدد کی وڈیو منظر عام پر ائی تھی ۔ تھانہ وارث خان میں متاثرہ خواجہ سراسعید عرف ثنا کی درخواست پر مقدمہ درج ہوا تھا مجرم کو ٹھوس شواہد کی بنا پر سزاسنائی گئی۔

مزیدخبریں