سینیٹ انتخابات، جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل کے درمیان معاملات طے پا گئے

Feb 26, 2021 | 23:23:PM

(24نیوز)جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل کے درمیان سینٹ انتخابات پر فارمولا طے پاگیا۔
پارلیمانی لیڈر بی این پی کاکہناہے کہ جے یو آئی ف جنرل نشست پر بی این پی مینگل کے دو امیدواروں کو سپورٹ کرے گی، بی این پی مینگل ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جمعیت کے امیدوار کو ووٹ دیگی ، خواتین کی نشست پر جمعیت بی این پی کو ووٹ دیگی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اقلیت کی نشست پر بھی بی این پی جمعیت کے امیدوار کو ووٹ دے گی،بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کل کوئٹہ پہنچیں گے ،سربراہ بی این پی مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

مزیدخبریں