(24نیوز) کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے 7 شہروں میں 5 دن کلاسز بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور سمیت 7 شہروں کے سکولوں میں 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔
محکمہ سکول اینڈ ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ تک 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی برقرار رہے گی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات، لاہور، ملتان، رحیم یار کے سکولز میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔ سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد میں بھی متبادل دن کلاسز برقرار رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے باعث 100 فیصد طلبا کی حاضری کی اجازت نہیں ہے۔ کورونا کیسز کی مثبت شرح والے شہروں میں 50 فیصد طلبا ہی آئیں گے۔
لاہور سمیت 7 شہروں کے سکولوں میں 50 فیصد طلبا کی حاضری پالیسی برقرار
Feb 26, 2021 | 23:50:PM