یوکرین حملہ،روس نے اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو کردی 

Feb 26, 2022 | 09:26:AM

(ویب ڈیسک)روس نے یوکرین پر حملے کی مذمتی اور روسی فوج کے یوکرین سے انخلا سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادکو ویٹو کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین پر روس کے حملے سے متعلق ایک قرار داد پیش کی تھی جس میں روس کے حملے کی مذمت کی گئی تھی اور روسی فوج کے یوکرین سے فوری نکلنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔سلامتی کونسل کے کے 15 ارکان میں سے گیارہ نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔قرار داد امریکہ اور البانیہ نے مشترکہ طورپیش کی تھی جبکہ چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔سکیورٹی کونسل کے مستقل رکن اور یوکرین پر حملہ کرنیوالے ملک روس نے اس قرارداد کو ویٹو کردیا ہے ۔
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے ووٹنگ کے بعد کہا روس اس قرارداد کو ویٹو کر سکتاہے لیکن ہماری آواز کو ویٹو نہیں کر سکتا، آپ سچائی کو ویٹو نہیں کر سکتے، آپ ہمارے اصولوں کو ویٹو نہیں کر سکتے، آپ یوکرین کے لوگوں کو ویٹو نہیں کر سکتے۔اقوام متحدہ میں برطانیہ کی سفیرنے کہا کہ روس اس وقت الگ تھلگ ہو گیا ہے یوکرین پر حملے کی کوئی حمایت نہیں کرتا ۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین میں پھنسے پاکستانی 15 روز میں پولینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں: پاکستانی سفارتخانہ

مزیدخبریں