نامعلوم افراد کی فائرنگ۔ہوٹل پر کھانا کھاتے2 پولیس اہلکار قتل

Feb 26, 2022 | 09:43:AM

(24نیوز)کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر ہوٹل پر کھانا کھانے والے دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کرقتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر ہوٹل پر کھانا کھانے والے دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، دونوں اہلکاروں ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے، دونوں اہلکاروں کی لاشوں اور ایک زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔

وزیراطلاعات بلوچستان بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ مشرقی بائی پاس پر پولیس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، حملے میں دو اہلکار شہید اور ڈرائیور زخمی ہوا ہے،افسوسناک واقعے میں اے ایس آئی اور سپاہی شہید ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مشرقی بائی پاس پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت  کرتے ہوئے کہا کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، صوبے کی عوام پولیس، سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین حملہ،روس نے اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو کردی 
 

مزیدخبریں