(ویب ڈیسک)یوکرین پر روسی حملے کے تیسرے روزیوکرین کے دارالحکومت کیف میںشدید لڑائی جاری ہے جبکہ یوکرینی دارالحکومت دھماکوں سے لرز اٹھا ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرینی دارالحکومت کیف میں اس وقت روس اور یوکرین کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے ،یوکرینی دارالحکومت کیف توپ خانے کے دھماکوں سے لرز اٹھا ۔کیف کے قریب گولہ باری سے رات کے وقت آسمان میں دھواں اور آگ کے شعلے اٹھ رہے ہیں۔یوکرین کی فوج کے مطابق روسی فوج نے کیف کے ایک فوجی یونٹ پر حملہ کیاہے جسے ناکام بنادیا گیا۔
واضح رہے کہ دوروز قبل روس نے یوکرین پر حملہ کردیا ،یوکرین کے کئی شہر دھماکوں سے لرز اٹھے ، روسی حملے میں فوجیوں سمیت سینکڑوں افراد مارے گئے جبکہ روس کے فوجی دستے یوکرین کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے یوکرین کا ایئر ڈیفنس سسٹم بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔روسی فوج نے یوکرین کے فوجی اڈوں کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔روس نے یوکرین کے کئی علاقوں پر میزائل حملے اور فضائی آپریشن کیا۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ملٹری کمانڈ سنٹرز پر میزائل داغے گئے ۔ یوکرین کے مختلف شہروں میں فوجی ترسیل کے نظام کوبھی تباہ کردیاگیا جبکہ یوکرین کے فوجی ہیڈکوارٹرز، ہوائی اڈوں، فوجی گوداموں پر میزائل داغے گئے۔
اس سے قبل روسی یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ روسی فوجیں صبح صادق سے قبل دارالحکومت کیئف پر قبضہ کرنے کی کوشش کریں گی، جبکہ مغربی اقوام نے روسی صدر پوتن پر ذاتی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔امریکا نے روس کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین حملہ،روس نے اقوام متحدہ کی قرارداد ویٹو کردی