سکولو ں میں لگے درخت کس کی ملکیت ہیں۔فیصلہ ہو گیا

Feb 26, 2022 | 12:10:PM

(ویب ڈیسک)سکولوں اور اتھارٹیز کے دفاتر میں موجود درخت متعلقہ اداروں کی ملکیت ہونگے ،ان کی کانٹ چھانٹ کرانا محکمہ جنگلات کی ذمہ داری نہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن سکول سربراہان کو وضاحت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری و پرائیویٹ سکولوں سمیت اتھارٹیز کے دفاترمیں موجود درخت اور پودے محکمہ کی ملکیت ہوگی۔ تعلیمی اداروں میں موجود درختوں اور پودوں کی تراش خراش محکمہ جنگلات کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پودوں اور درختوں کی تراش خراش سکول سربراہان اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہوگی۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ذیلی اداروں کو درختوں کی کانٹ چھانٹ کرانے کے حکم جاری کردیا ہے، دو روز میں درختوں اور پودوں کی کانٹ چھانٹ کرکے تصاویر محکمہ کو بھجوائی جائیں گی، احکامات نہ ماننے پرمتعلقہ اداروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    کراچی میں سلنڈر دھماکہ، 6افراد جھلس گئے

مزیدخبریں