روس نے یوکرین کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی 

Feb 26, 2022 | 12:20:PM

(ویب ڈیسک)روس کے صدر پیوٹن نے یوکرینی صدر کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی، روسی صدارتی محل کرملین کے مطابق یوکرینی صدر کے بیان پر روسی صدر پیوٹن مذاکرات کیلئے رضامندہوگئے ہیں جس کے بعد یوکرین کو منسک میں مذاکرات کرنے کی تجویز سے آگاہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کرملین کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مذاکرات کیلئے بیلا روس کے صدرکو بھی آگاہ کردیا ہے تاہم یوکرین نے منسک کی بجائے وارسا میں مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے۔کریملن کے مطابق یوکرین نے وارسا میں مذاکرات کی تجویز پیش کرنے کے بعد رابطہ منقطع کردیا۔یوکرین کے صد نے ویڈیو پیغام میں روسی صدر پیوٹن کے ساتھ براہ راست بات چیت پر رضامندی ظاہرکی تھی اور نیٹو کی رکنیت کے حوالے سے غیرجانبدار رہنے کی پیشکش کی تھی۔روسی صدر پیوٹن مذاکرات کیلئے رضامندہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں ، یوکرینی صدر کا نیا ویڈیو پیغام جار ی

مزیدخبریں