(24نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کا سلیکٹڈ حکمرانوں سے اعتماد اٹھ چکا ہے ،وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم سے کہہ رہے ہیں کہ جلد استعفیٰ دیں ،ہم پہلے دن سے پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں پاکستان اس ڈیل سے نکلے ،بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ،پاکستان میں جمہوریت کا جنازہ نکال دیا گیا ۔ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب اور عوام کی زندگی عذاب بن چکی ہے ،آٹھ مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہوگا۔وزیراعظم استعفیٰ دیں تو ہمیں احتجاج اور عدم اعتماد کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان میں انسانی اور جمہوری حقوق پر ڈاکے ڈالے گئے ، الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ سے محروم رکھا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پوری تیاری کیساتھ میدان میں آئیں گے، نااہل حکمرانوں کا جانا ناگزیر ہوچکا: شہباز شریف
وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے ، بلاول بھٹو
Feb 26, 2022 | 16:32:PM