بالی وڈ کی اداکارہ ہیما مالنی (فائل فوٹو)
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی اداکارہ اور لوک سبھا کی رکن ہیما مالنی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی خوشامد کرتے ہوئے جھوٹ کی انتہا کردی اور کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں نے مودی جی سے درخواست کی ہے کہ وہ یوکرین پرروس کے حملے کے معاملے میں مدد کریں اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے جنگ رکوا دیں۔
تفصیلات کےمطابق ریاست اترپردیش میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ادکارہ ہیما مالنی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی یوکرین کی جنگ رکوانے کی کوشش کررہے ہیں۔مودی بھارت کو وہاں لے گئے ہیں کہ دنیا دیکھ کرحیران ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ہرکوئی چاہتا ہے کہ مودی جی یوکرین جنگ رکوادیں۔ عالمی رہنماؤں نے مودی جی سے درخواست کی ہے کہ وہ یوکرین پرروس کے حملے کے معاملے میں مدد کریں اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے جنگ رکوا دیں۔بھارت کی انتہاپسند بی جے پی کی لوک سبھا کی رکن ہیما مالنی نے جلسے سے خطاب میں مزید کہا کہ نریندرمودی عظیم رہنما بن چکے ہیں اس لئے عالمی سطح پرجب بھی کوئی مسئلہ ہوعالمی رہنما ان سے رابطہ کرتے اورمدد مانگتے ہیں۔ ہیما مالنی کے اس خطاب کو کھلی نظر سے دیکھا جائے تو ابھی تک کسی عالمی رہنما نے نریندر مودی کو یوکرین اور روس تنازعے پر کسی بھی قسم کے کردار کا نہیں کہا اور دنیا بھر میں مودی کو بھارتی میں بسنے والی اقلیتوں کے خلاف فاسشٹ پالیسوں کی وجہ جرمنی کے ڈکٹیٹر ہٹلر سے ملایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک ،انٹر کے طلبا کیلئے بڑی خبر! امتحان کا طریقہ کار تبدیل