یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کے اہم انکشافات

Feb 26, 2022 | 19:52:PM
پاکستانی طلباء کا کہنا ہے کہ یوکرین میں
کیپشن: یوکرین میں پاکستانی طلبا)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) روس کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائیاں ایک بار پھر شروع کردیں گئی ہیں،یوکرین  میں زیر تعلیم  پاکستانی طلباء کی پریشانی دن بہ دن بڑھتی چلی جارہی ہے۔

یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلباء کو اب تک پاکستان واپس نہ لایا جا سکا۔یوکرین میں موجود طلباء اپنی مدد  آپ کے تحت جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستانی طلباء کا کہنا ہے کہ یوکرین میں موجود پاکستانی ایمبیسی والے ہمارا فون بھی آٹینڈ نہیں کر رہے۔ ہم یوکرین پڑھنے آ ئے تھے لیکن مشکل وقت میں ہمیں واپس اپنے ملک نہیں لایا جا رہا۔

دوسری جانب روس اور یوکرین جنگ میں پھنسے پاکستانیوں کونکالنے کے لئےقومی ایئرلائن کے سی ای او ارشد ملک نے یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ نوئل کھوکھر سے رابطہ کیا ہے۔ارشد ملک کی پیشکش کے بعد یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نےتمام پاکستانی طالب علموں کو یوکرین کے شہر ٹرنوپل میں یکجا ہونے کے لئے کہا ہے۔

ٹرنوپل میں جمع ہونے والے تمام پاکستانیوں کو سفارتخانے کے تعاون سے زمینی راستے کے ذریعے پولینڈ منتقل کیا جائے گا، جہاں سےپی آئی اے کا بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ طالبعلموں کو وطن واپس پہنچائے گا۔ سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طالبعلموں کے پولینڈ پہنچتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی۔ ہم وطنوں کو ان کے گھروں تک واپس پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: