یوکرین پر حملہ،روس کو بڑا جھٹکا لگ گیا، 4 یورپی ممالک نے انتہائی اقدام اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یوکرین پر حملے کے بعد 4 یورپی ممالک نے روس کیلئے فضائی حدود بند کردیں ۔
امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد روس کو مختلف سنگین پابندیوںکا سامنا ہے، امریکا صدر جوبائیڈن نے پریس کانفرنس میں روس پر سنگین پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر حملے کے بعد 4 یورپی ممالک نے روس کیلئے فضائی حدود بند کردیں ،فضائی حدود بند کرنے والوں میں لتھوانیا، رومانیہ، لٹویا اور ایسٹونیا شامل ہیں،وزیراعظم ایسٹونیا نے کہاہے کہ ہم تمام یورپی ممالک کو ایسا کرنے کی دعوت دیتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: جااللہ تجھے شاہد آفریدی بنائے، شاہنواز دھانی کو والدہ نے ایسا کیوں کہا؟