یوکرین کا صدر ملک چھوڑ کر فرار،روسی میڈیا کا بڑا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے تیسرے روز اب روسی میڈیا کی طرف سے بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی یوکرین کے دارالحکومت کیف کو چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ۔ جمعہ کے روز صدر یوکرینی صدرنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ بحران کے دور میں کسی بھی حال میں ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنی آخری سانس تک ملک کی حفاظت کیلئے لڑیں گے ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل زیلینسکی نے دعوی کیا تھا کہ روس کی فوج ان کے اور انکی فیملی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیلینسکی اپنی ٹیم کے ساتھ لویوی میں ہیں ۔ ایک بیان میں زیلینسکی نے کہا تھا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔ بحران کے اس وقت میں پورا یوکرین ایک ساتھ کھڑا ہوکر روس کی فوج کا مقابلہ کررہا ہے ۔ زیلینسکی نے دیگر طاقتور ممالک سے مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین اکیلے ہی روس کا سامنا کررہا ہے ، اسکو ہتھیاروں کی ضرورت ہے ۔ یوکرین کے وزیر خارجہ نے دعوی کیا تھا کہ اس کو فرانس کی طرف سے مدد پہنچائی جارہی ہے ۔روسی میڈیا کا یہ دعوی ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکے کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس کی فوج یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب پہنچ چکی ہے اور روسی فوج کیف کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور کیف سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم’رادھے شیام‘کے گانے ’جان ہے میری‘ کی ویڈیو ریلیز