شفقت محمود کا وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اہم بیان

Feb 26, 2022 | 22:04:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپوزیشن کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر نمبر پورے ہیں تو تحریک عدم اعتماد میں انتظار کس بات کا ہے؟ یہ ایک ارب کھاتے ہیں اور اس میں سے بیس کروڑ وکلاء اور عدالتوں کے لئے رکھ لیتے ہیں۔

ایوان وزیراعلیٰ میں راجہ یاسر ہمایوں اور مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ ایک ایسا شخص جو کیسز میں گھرا ہوا ہے،وہ پریس کانفرنس کر کے حکومت کو گھر بھجوانے کی باتیں کر رہا ہے،جب سے حکومت بنی ہے تب سے لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی دھمکیاں دیں جا رہی ہیں، شروع دن سے کبھی مارچ اور کبھی اکتوبر سن رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جس میں ا ن کو سزائیں ہوتی نظر آ رہی ہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ یہ ایک ارب کھاتے ہیں اور اس میں بیس کروڑ وکلاء اور عدالتوں کے لئے رکھ لیتے ہیں ، حکومتی اتحادیوں میں نظریاتی ہم آہنگی ہے ،کوئی اتحادی حکومت کو چھوڑ کر نہیں جا رہا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ملکی ترقی اور بحال ہوتی صنعت سے خوفزدہ ہے،حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے جس کے تدارک کے لئے کام کر رہے ہیں۔

مزیدپڑھیں:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اہم بیان

مزیدخبریں