لاہور ؛ خاتون کا تعاقب،فخش جملے کسنےوالے ملزم کا برا انجام

Feb 26, 2022 | 23:10:PM

(ویب ڈیسک)لاہور میں غالب مارکیٹ پولیس نے راہ گیر خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
 ایس ڈی پی او گلبرگ عامر عباس کے مطابق متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر ملزم زاہد عنایت کی تصویر اپلوڈ کرکے پولیس سے مدد مانگی تھی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم کئی دنوں سے دفتر جاتے ہوئے اس کا تعاقب کرتا اور فحش جملے کس کر اسے ہراساں کر رہا تھا۔ تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزیدپڑھیں:لاہور ؛دن دیہاڑے گینگ ریپ کا شکار ہونیوالی خاتون کا حیران کن بیان

مزیدخبریں