(علی حمزہ ) حیدر آباد میں 2 روزہ آٹھویں لیٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا، علم و ادب، ثقافت، موسیقی اور دستکاریوں کی نمائش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں دو روزہ آٹھویں لیٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو چکا ہے۔ فیسٹیول میں علم و ادب، ثقافت و موسیقی سمیت ہنر مند خواتین کی بنائی ہوئی مختلف اشیاء کی نمائش جاری ہے۔ فیسٹیول نے لوگوں کو خوشگوار حیرانگی میں مبتلا کر دیا ہے۔
حیدر آباد کے سندھ میوزیم میں اس دو روزہ آٹھویں لیٹریچر فیسٹیول کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل آف کلچر اینڈ ٹووریزم منور علی مہیسر نے کیا۔ فیسٹیول میں سندھ کے نامور ادیب، دانشور اور شاعر شریک ہوئے جنہوں نے ثقافت اور اس کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں: قدرت کا کرشمہ یا کچھ اور ؟ بارش کے ساتھ آسمان سےمچھلیاں بھی برس پڑیں
اس رنگا رنگ ایونٹ میں بچوں نے قومی گیتوں پر ٹیبلوز پیش کیے اور مقامی فنکاروں نے صوفی کلام پیش کر کے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔اس دلفریب ایونٹ میں غیر ملکی اسکالرز نے بھی شرکت کی اور فیسٹیول کروانے پر انتظامیہ کے اقدامات کی تعریف کی۔ فیسٹیول میں تاریخی، سائنسی، ادبی کتابوں سمیت دیگر مختلف کتابوں کی بھی نمائش کی گئی۔
پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بنائی دستکاریوں کی بھی نمائش کی گئی جس نے فیسٹیول کی رونق اور خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے۔ فیسٹیول میں خواتین کے لیے مقامی سطح پر تیار کیے گئے کپڑوں اور دیگر دستکاریوں کے سٹال بھی لگائے گئے۔