پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی ،وزیر اعظم کی چیئرمین پی سی بی کو پیسے دینے کی یقین دہانی

Feb 26, 2023 | 14:36:PM

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ  کی سکیورٹی کے معاملے پر رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو سکیورٹی اخراجات کےمعاملے پرتفصیلی آگاہ کیا۔ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم کی جانب سے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔نجم سیٹھی نے شہباز شریف سے سکیورٹی کی مد میں پیسےنہ دینےکا کہا۔

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے پی اے کی اعترافی ویڈیو، لاکھوں روپے کمیشن کا انکشاف

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، اس کا انعقاد قومی اداروں کی ذمہ داری ہے، پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے تو  میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا تھا۔بعدازاں پی سی بی نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچایا تھا کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ بورڈ اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔

مزیدخبریں