(ویب ڈیسک)مشہور بالی اداکارہ سارہ علی خان نے بالی ووڈ میں انٹری سے پہلےحیرت انگیز طور پر وزن کم کیا ہے۔ ہیروئن بننے سے پہلے کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بالی ووڈ سپر سٹار ادکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے بالی ووڈ میں انٹری سے پہلے حیرت انگیز طور پر وزن کم کیا ہے۔ اداکارہ اکثر اپنے بچپن کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن اس بار اداکارہ نے اپنے طالب علمی کے دور میں اپنے باپ سیف علی خان کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کر رہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ انکشاف کرچکی ہیں کہ کالج کے زمانے میں اس کا وزن تقریباً 96 کلو تھا ۔لیکن اب اداکارہ پہلے سے کافی الگ اور پتلی ہو چکی ہیں اور وزن تقریبا 50 کلو ہے۔ انہوں نے مزید بتایا تھا کہ وزن کم کرنا ان کے لیے کتنا مشکل کام تھا۔ اس مقصد کے لیے انہیں بہت سخت محنت کرنا پڑی۔
اس سے پہلے سارہ علی خان خود بھی اپنی ایک ویڈیو شئیر کرچکی ہیں جس کے بارے میں انہوں نے لکھا تھاکہ ، پیشِ خدمت ہے سارہ کا سارا سارا ۔ آئیے اس پر روشنی ڈالیں کہ یہ کیا تھا۔ آئیے اسے اور بھی ہلکا بنائیں جو یہ تھا،۔
واضح رہے کہ سارہ نے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز 2018 میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم کیدارناتھ سے کیا تھا۔