(میاں اشفاق)عثمان ڈار اور جاوید علی کے وکیل طاہر سلطان کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آ گئی۔ طاہر سلطان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جاوید سے جیل میں ملاقات کی اور جاوید نے بتایا کہ اسکو ننگا نہیں کیا گیا۔ آڈیو میں جاوید اور اسکی پریس کانفرنس کا مذاق بھی اڑاتے رہے۔
ایک اور آڈیو میں جاوید اپنے ایک اور پی ٹی آئی کارکن حمزہ کو دیہاڑی لگانے کی ترکیب بتا رہا ہے۔ دونوں مل کر 5 سے 6 لاکھ دیہاڑی لگانے کی بات کر رہے ہیں۔دونوں مل کر 5 سے 6 لاکھ دیہاڑی لگانے کی بات کر رہے ہیں۔
ضرور پڑھیں :’جیل بھرو تحریک، عمران خان کے لیے ڈوب مرو تحریک بن چکی‘
اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی کے پی اے جاوید کا اعترافی ویڈیو میں کہنا تھا کہ میں تین ماہ تک عثمان ڈار کا ڈویلپمنٹ کے لیے پی اے تھا اور این اے 67 کی کل 28 میں سے چار یونین کونسل کے پانچ ٹھیکیداروں سے پچاس لاکھ روپے جمع کیے ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف گجرات کے صدر عثمان ڈار کے پی اے جاوید علی ولد طالب حسین کا اقبالی بیان سامنے آ گیا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی PTI کے پی اے نے بیان میں عثمان ڈار کے بھائی احمد ڈار کو پچاس لاکھ روپے کمیشن دینے کا انکشاف کر دیا ہے۔
اعترافی ویڈیو میں جاوید کا مزید کہنا تھا کہ باجوہ اینڈکمپنی کو دو کروڑ کا ٹھیکہ ملا جس پر 20 لاکھ روپے کمیشن احمد ڈار کو لا کر دیے اور زین باجوہ کمپنی کے پاس پچاس لاکھ کا ٹینڈر تھا جس پر پانچ لاکھ روپے کمیشن احمد ڈار کو لا کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ خضر کنسٹرکشن کمپنی کے پاس ایک کروڑ کا ٹینڈر تھا جس پر میں نے دس لاکھ روپے کمیشن لے کر احمد ڈار کو پہنچایا اور بلال کنٹریکٹر کے پاس بھی ایک کروڑ کا ٹینڈر تھا ان سے بھی دس لاکھ روپے کمیشن لے کر احمد ڈار کو پہنچا چکا ہوں۔ جبکہ الیاقت بلڈرز کے پاس پچاس لاکھ کا ٹیندرتھا جس کا بھی پانچ لاکھ روپے کمیشن لے کر احمدڈار کو پہنچایا تھا۔
دوسری جانب احمد ڈار نے مجھے کہا تھا کہ تم ہمارے لئے اتنا کام کرتے ہو میں تمہیں سرکاری نوکری دلا دیتا ہوں۔ میں کم پڑھا لکھا ہو لیکن میں نے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ بنوایا اور احمد ڈار کے کہنے پر محکمہ تعلیم میں کاغذات جمع کروائے جس پر انہوں نے میری نوکری کے آڈر کروا دیے۔
جاوید نے واضح کیا کہ میں گورنمنٹ ایلمنٹری ماڈل سکول ڈالیاں میں ملازمت کررہا ہوں اور اس کے عوض ٹھیکیداروں سے کمیشن جمع کرکے احمد ڈار کو لا کر دیتا تھا۔