پی ایس ایل فرنچائزز کا میچز امریکا یا یو اے ای منتقل کرنے کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )اور پنجاب کی نگراں حکومت کے درمیان تنازع پر پی ایس ایل کی فرنچائزز نے ایونٹ کو امریکا یا یو اے ای منتقل کرنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا آن لائن اجلاس ہوا ہے، جس میں نگراں پنجاب حکومت کے مطالبے پر تفصیلی بات کی گئی،اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائز مالکان نے کسی قسم کی ادائیگی نہ کرنے کے فیصلے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر شرکا نے کہا کہ ٹیموں کی سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، نگران حکومت کو سکیورٹی کی مد میں ایک پیسہ بھی ادا نہیں کیا جائےگا ،شرکا نے وزیراعظم سے پی ایس ایل کو بیوروکریسی کی مداخلت سے بچانے کا مطالبہ کردیا۔
پی ایس ایل فرنچائز مالکان نے نجم سیٹھی سے کہا کہ وہ وزیر اعظم سے پی ایس ایل کو بیوروکریسی کی مداخلت سے بچانے کی بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ’مجھے ننگا نہیں کیا گیا‘عثمان ڈار کے پی اے اور وکیل کی آڈیو لیک